سمانتھا کا ریاستی وزیر کو کرارا جواب

سمانتھا کا ریاستی وزیر کو کرارا جواب
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے تلنگانا کی ریاستی وزیر کی جانب سے انکی سابق شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کو ایک سیاسی سازش سے منسلک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا نام سیاسی جھگڑوں سے باہر رکھا جائے۔

59 خاتون وزیر کونڈا سریکھا کے اس بیان پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے، جن میں ناگا چیتنیا کے والد اور سمانتھا رتھ کے سابق سسر ناگرجنا بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل نوٹ میں سمانتھا نے سختی لیکن شائستگی کے ساتھ کونڈا سوریکھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکی سابق شوہر سے طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی اور یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ 

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے باز رہیں۔ میری طلاق آپس کی رضامندی اور خوش اسلوبی سے ہوئی اور اس میں کوئی سیاسی سازش شامل نہیں ہے۔

Scroll to Top