سلمان خان اور دھرمیندر کی دل کو چھو لینے والی تصاویر

سلمان خان اور دھرمیندر کی دل کو چھو لینے والی تصاویر


بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر آج اپنی 88ویں سالگرہ منا رہے ہیں، فلمی شخصیات اور ان کے مداحوں نے اس موقع پر خوبصورت پیغامات دیے۔

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے بھی سینئر اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔

ایک تصویر میں دھرمیندر پیلے رنگ کے صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ سلمان خان ہاتھوں میں ہاتھ لیے ان کے سامنے بیٹھے مسکرار ہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ان کے پیچھے صوفے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ دھرمیندر کے کندھے پر ہیں۔

سلمان خان نے ان تصاویر کو ’سالگرہ مبارک دھرم جی‘ کا خوبصورت کیپشن دیا۔

Scroll to Top