سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی

سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد پیش کی گئی تھی۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

اقوام متحدہ میں امر یکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں اب بھی غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ موجود ہے۔

امریکا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ حماس کو اس قابل بنا دے گا جو اس نے7 اکتوبر کو کیا تھا۔

یو اے ای نے قراردار ویٹو کیے جانے پر اظہار مایوسی کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل سمجھتےہیں کہ جنگ بندی سے صرف حماس کو فائدہ ہوگا، امریکا عارضی جنگ بندی کا ہامی ہے تاکہ وقفے کے دوران امداد پہنچائی جاسکے۔۔

Scroll to Top