سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع

اسلام آباد:حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن توسیع کر دی۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں میں 18 اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی، گذشتہ 12 روز میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں باقی ہیں، ایک دن کی توسیع پہلے آئیے پہلے پایئیکی بنیاد پر کی گئی، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل میں مزید توسیع نہیں ہو گی،آن لائن پورٹل آج رات 12 بجے بند کر دیا جائیگا

Scroll to Top