سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیاء انتقال کر گئے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیاء انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق سینئر جنرل مینیجر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) علی ضیاء انتقال کر گئے۔

علی ضیاء کی عمر 66 برس تھی، انکے بیٹے حسن ضیاء نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔ 

وہ گزشتہ 10 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

علی ضیاء نے پاکستان کی جانب سے 165 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ 

Scroll to Top