ریشم کی چنگچی رکشے میں سفر کرتے ویڈیو وائرل

ریشم کی چنگچی رکشے میں سفر کرتے ویڈیو وائرل

فوٹو، اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی چنگچی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو کے آغاز میں اداکارہ ریشم کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے چنگچی رکشے میں سفر کرتے اور آخر میں ایک ریسٹورینٹ میں بیٹھے ’چھولے بھٹورے‘ کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چنگچی رکشے میں سفر کرتے ہوئے اداکارہ کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ان کو 12 سال کی بچی کہا جبکہ کچھ صارفین نے اُن کو گلابی رنگ کا لباس پہنے شوق سے پیاز کھاتے دیکھ کر ’آرائیوں کی باربی‘ قرار دے دیا۔

Scroll to Top