ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نومبر تک ملک بدر کیا جائے گا۔

Scroll to Top