روسی صدر کے مخالف اپوزیشن رہنما کی پُراسرار موت کے خلاف مظاہرے

روسی صدر کے مخالف اپوزیشن رہنما کی پُراسرار موت کے خلاف مظاہرے
فوٹو: فائل

روسی صدر پوتن کے مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار موت کے بعد انکے حامیوں کی جانب سے روسی شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ روس کے 21 مخلتف شہروں سے 212 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

سینٹ پیٹرزبرگ سے 109 اور ماسکو سے 39 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ الیکسی ناولنی کی گزشتہ روز آرکٹک جیل کالونی میں پُراسرار موت ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ناولنی کو 2021 میں جرمنی سے روس واپسی پر جیل بھیج دیا گیا تھا، الیکسی ناولنی متعدد مقدمات میں 30 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

Scroll to Top