رنبیر کپور کا پولیس وردی لک مداحوں کو بھاگیا

رنبیر کپور کا پولیس وردی لک مداحوں کو بھاگیا

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے پولیس وردی پہن لی اور مونچھ بھی بڑھالی۔

بھارتی ہدایت روہت شیٹی جو پولیس کی بہادری پر مبنی فلمیں بنانے کی شہرت رکھتے ہیں، کے ساتھ رنبیر کپور کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔

رنبیر کپور کیا روہیت شیٹی کی اگلی فلم میں پولیس آفیسر بننے والے ہیں؟ بالکل بھی نہیں، دراصل اداکار نے پہلی بار پولیس وردی ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے زیب تن کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اشتہار میں رنبیر کپور اور روہت شیٹی دکھائی دیں گے، جس کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے اداکار کی بطور پولیس افسر فلم کا مطالبہ کردیا۔

رنبیر کپور کا یہ انداز مداحوں کو بھاگیا، جس کے بعد اداکار اور ہدایت کار کی پولیس فلم کے امکانات زیر بحث آگئے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں رنبیر کپور کو پولیس وردی میں بیٹھے، کالے چشمے کے ساتھ چلتے اور روہت شیٹی کے ساتھ ہاتھ ٹکراتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے، ایک نے کہا کہ ’اس انداز میں ایک فلم کرنی چاہیے‘، دوسرے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’فلم میں اس کا نام چنگم ہوگا‘، جبکہ تیسرے نے کہا کہ ’رنبیر کپور کی اس اسٹائل پر مبنی ایک فلم ہونی چاہیے‘۔

Scroll to Top