رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے 72 رنز پر ڈھیر کرکے میچ 96 رنز سے جیت لیا۔
دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 64 رنز اسکور کیے، جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیپال کی جانب سے راشد خان نے عمدہ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچنے اور کوشل بھرتل نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان اے نے 169 رنز کے چھوٹے ہدف کا بھی باآسانی دفاع کرتے ہوئے نیپال کی پوری بیٹنگ لائن 72 رنز پر تمام کردی۔
شاہینز کی جانب سے صفیان مقیم اور محمد حسنین نے تین تین جبکہ احمد دانیال نے 2 اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ شاہینز اب سیمی فائنل میں 27 نومبر کو بنگلادیش اے سے ٹکرائیں گے۔





