دلیر مہندی کے بیٹے کا ابھیجیت کے طنز پر کرارا جواب

دلیر مہندی کے بیٹے کا ابھیجیت کے طنز پر کرارا جواب

بالی ووڈ گلوکار دلیر مہندی کے صاحبزادے گودیپ مہندی نے لپ سنکنگ معاملے میں ابھیجیت بھٹاچاریا کے طنز پر کرارا جواب دے دیا۔

اترکھنڈ کے ثقافتی پروگرام میں ریاستی وزیر نے پنجابی گلوکار دلیر مہندی کے 35 لاکھ فیس لینے کے باوجود بدحواس ہونے اور لائیو نہ گانے کا الزام لگاکر پرفارمنس رکوادی تھی۔

اس واقعے پر ابھیجیت بھٹاچاریا نے چھتیس گڑھ شو میں لپ سنکنگ کلچر اور دلیر مہندی پر نام لیے بغیر سخت تنقید کی اور ریاستی وزیر کے موقف کی حمایت کی تھی ۔

اس پر گودیپ مہندی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی اور ابھیجیت بھٹاچاریا کے اقدام کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرر دیا اور کہا کہ انہوں نے ایک لیجنڈی فنکار کی توہین کی ہے۔

گودیپ مہندی نے مزید کہا کہ کچھ آرٹسٹ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو چند ویوز کی خاطر کچھ بھی بول دیتے ہیں، ابھیجیت نے حال ہی میں جس انداز میں بات کی، مجھے اُن سے ایسی امید بالکل بھی نہ تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد لائیو ہی گارہے تھے، ہر انسان کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، اس لیے تھوڑا لحاظ رکھیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ شواہد کے ساتھ ابھیجیت کی غلط فہمی دور کروں گا۔

Scroll to Top