خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے تین اضلاع صوابی، سوات اور کوہاٹ میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت نے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار پولیو اہلکار بھی تعنیات کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انکاری والدین کو قائل کرنے کےلیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

افغان مہاجر کیمپوں میں موجود بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Scroll to Top