خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا

خسرہ کی بڑھتی وبا، محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا
علامتی فوٹو

خسرہ کی بڑھتی وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کبیر والہ بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پہنچے اور طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزراء نے اسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزرا نے ذمے داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر خواجہ صحت عمران نذیر نے کہا غفلت کے مرتکب ذمےداروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے اور خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل کی گاڑیاں بڑھائی جائیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا خسرہ اور چکن پاکس کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا والدین بچوں کی خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

Scroll to Top