حسن نصراللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر کا جسد خاکی مل گیا

حسن نصراللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر کا جسد خاکی مل گیا

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصراللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان کا جسد خاکی مل گیا۔

اسرائیلی فوج نے بیروت پر 27 ستمبر کی رات حملہ کیا تھا، جس میں حسن نصراللّٰہ کے ساتھ  ایرانی پاسدارارن انقلاب گارڈز کے نائب کمانڈر عباس نلفروشان بھی شہید ہوگئے تھے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اپنے ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اعلان کیا تھا کہ عمارت کے ملبے سے 6 شہداء کی لاشیں اور 91 زخمیوں کو نکالا گيا ہے۔

تاہم اب ایرانی پاسدارارن انقلاب گارڈز نے اپنے نائب کمانڈر عباس نلفروشان  کا جسد خاکی ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق قدس فورس کے لیڈر عباس نیلفروشان لبنان میں آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔

حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف غزہ، فلسطین کی حمایت میں جنگ جاری رہے گی، لبنان اور اس کے قابل قدر عوام کے دفاع میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Scroll to Top