جھانوی کپور اور فرینڈ شیکھر پہاڑیا کی منگنی کی افواہیں

جھانوی کپور اور فرینڈ شیکھر پہاڑیا کی منگنی کی افواہیں


کیا بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے فرینڈ شیکھر پہاڑیا سے خفیہ طور پر منگنی کرلی ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا کو ایک ساتھ عبادت کرتے دیکھا گیا۔

جھانوی کپور نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی جب شیکھر سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

جیسے ہی دونوں کی ویڈیو وائرل ہوئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ اخذ کیا کہ شاید دونوں نے شاید منگنی کرلی ہے۔

ان افواہوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب جھانوی کپور کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

لیکن ایک میڈیا رپورٹ نے اس بات کی سختی سے تردید کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ جھانوی کپور سری دیوی کی سالگرہ پر عبادت کیلئے گئی تھیں۔

Scroll to Top