جولین اسانج کو امریکا حوالگی کیخلاف نئی اپیل کا حق مل گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا حوالگی کے خلاف نئی اپیل کا حق مل گیا، جس کے بعد جولین اسانج کی فوری امریکا بدری کا معاملہ ٹل گیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جولین اسانج کو لندن ہائی کورٹ نے اپیل کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2019 سے جیل میں قید جولین اسانج خفیبہ معلومات افشا کرنے پر امریکا کو مطلوب ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے 2021 میں جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ برطانوی سپریم کورٹ نے بھی 2022 میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکلا کا موقف تھا کہ جولین اسانج کے خلاف مقدمہ سیاسی محرکات کے سبب بنایا گیا۔

Scroll to Top