جنگ انسانیت کے خلاف جرم ہے، یہ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں، پوپ فرانسس

جنگ انسانیت کے خلاف جرم ہے، یہ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں، پوپ فرانسس
فائل فوٹو۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ بذات خود انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ 

ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا دعا ہے کہ بااختیار لوگ یہ حقیقت جان لیں کہ جنگ تنازعات حل کرنے کا راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کے باوجود ہتھیاروں سے ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جنگ سے صرف شہریوں کی اموات اور رہائشی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے۔

پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اور لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، ہمیں امن کی تعلیم دینی چاہیے، دنیا میں جنگ روکنے کی تعلیم دینا ہے۔

Scroll to Top