توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں بارہ ستمبر تک توسیع کردی جبکہ ان کی وائس میچنگ کیلئے کی گئی تفتیش افسر کی استدعا منظور کرلی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر بشریٰ بی بی وکلاءکے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئیں ۔عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کے لیے بھجوائی ہے بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلو ب ہے ۔اس موقع پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 3 ،تین گھنٹے شامل تفتیش کیاگیا ، توشہ خانہ تحائف کیس چھوٹا سا ہے ، لمبا کررہے ہیں ۔
جعلی رسید کیس ، بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے تفتیشی افسر کی استدعا منظور

Related Posts

Bangladesh election 2026: Voting begins under tight security nationwide
February 12, 2026

Ruet-e-Hilal Committee Convene on Feb 18 for Ramadan moon sighting
February 12, 2026