تائیوان میں سمندری طوفان، 190 افراد زخمی

تائیوان میں سمندری طوفان، 190 افراد زخمی
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

سمندری طوفان کوئینو کے باعث تائیوان کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 190 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی 2 مقامی ایئر لائنز نے اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ طوفان آج صبح 4 کیٹگری کی شدت سے جزیرہ نما ہینگ چن سے ٹکرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طوفان نے آبنائے تائیوان سے گزر کر اب چین کا رخ کر لیا ہے۔

Scroll to Top