بے خوابی کا شکار ہیں تو رات کو اجوائن کے بیجوں کا استعمال کریں

بے خوابی کا شکار ہیں تو رات کو اجوائن کے بیجوں کا استعمال کریں

فائل فوٹو

بِرصغیر میں صدیوں سے اجوائن کو بطور گرم مسالہ استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ طبی فوائد سے مالا مال ہے۔ 

اس کے بیج، جنہیں سائنسی زبان میں Apium graveolens کے نام سے جانا جاتا ہے، ان میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں آئرن، کیلشیم، فاسفورس، تھایامین، کیروٹین، نیاسین، ریبوفلیون، اور نیاسین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات کی بھی حامل ہوتی ہے۔

اس کے بیجوں کے استعمال کے طریقہ کار کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ اس کو کس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اگر وزن میں کمی کے خواہش مند افراد صبح نہار منہ آدھا چمچ کھانے کے بعد پانی پئیں تو آفاقہ ہوگا جبکہ کچھ افراد خون کی صفائی کے لیے ان بیجوں کا استعمال کرتے ہیں، اگر ایسے افراد ان بیجوں کو لیموں کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

سوزش کی شکایت دور کریں:

اجوائن کے بیجوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کمر درد سے نجات:

اگر آپ کمر کے درد میں مبتلا ہیں تو رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ بھنے ہوئے اجوائن کے بیج لیں۔ اجوائن کھانے کے بعد 1 گلاس گرم پانی پی لیں۔ خیال رہے کہ اسے کھانا کھانے کے بعد ہی کھایا جائے۔ اس سے چند دنوں میں کمر درد سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اجوائن کا پیسٹ لگائیں، اس سے آپ کو کافی آرام ملے گا۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرنا:

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اجوائن کے بیجوں کا عرق ہلکا موتروردک (DIURETICS) اثر رکھتا ہے، جو ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ اثرات :

بیج اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آکسیڈیٹیو تناؤ کا مقابلہ کرتے ہیں اور مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔

نظام ہاضمہ میں بہتری:

اس کے بیجوں میں موجود انزائمز ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ جس سے بد ہضمی، گیس، اور پیٹ پھولنے جیسی علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ یہ بیج معدے اور جگر کی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے دائمی قبض کی علامات سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتے ہیں۔

بے خوابی کی شکایت دور کرے:

اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہے تو آپ اجوائن کھا سکتے ہیں۔ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے اجوائن کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے دماغ کو پرسکون کرتا ہے، جس سے آپ کو اچھی اور پُرسکون نیند آٗے گی۔

سردی اور فلو سے نجات:

اگر آپ کو نزلہ و زکام کا مسئلہ ہے تو رات کو سونے سے پہلے اجوائن کے بیج نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔ اس سے آپ نزلہ و زکام سے آرام حاصل کر سکتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے اجوائن کا استعمال آپ کو بہت سے فائدے دے سکتا ہے لیکن خیال رہے کہ اجوائن کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کا مسئلہ زیادہ سنگین ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ آپ کی پریشانی زیادہ نہ بڑھ جائے

Scroll to Top