سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس میں عدالت کی معاونت کیلئے نو معاونین مقرر کردیئے ۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پھانسی کافیصلہ سپریم کورٹ سے برقرار رہا ، نظر ثانی کی اپیل بھی مسترد ہوئی عدالت کا فیصلہ حتمی ہے جسے بدلا نہیں جاسکتا سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں گیارہ سال بعد سماعت ہوئی جسے براہ راست نشر کیاگیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ نے سابق وزیراعظم سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی ، لارجر بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس منصور شاہ ، ودیگر جج صاحبان شامل ہیں ۔
