بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ایک بھارتی عدالت نے فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے، وہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر برہمن برادری کے خلاف اپنے متنازع تبصرے سے متعلق ایک کیس میں عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے تھے۔

یہ حکم دیگر ہندی فلموں کے علاوہ تنقیدی طور پر سراہے جانے والی فلموں ’گینگس آف واسے پور‘ اور ’بلیک فرائیڈے‘ کے 54 سالہ فلم ساز کے خلاف اخبار کے ذریعے بھیجے گئے سمن کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔

عدالت نے مئی میں انتہاپسند تنظیموں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے قانونی مشیر و وکیل کی درخواست پر کشیپ کے خلاف دفعات 192 (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 352 (امن کی خلاف ورزی کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنا) اور 352 (2) (جھوٹی افواہیں پھیلانا) کے تحت کیس درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالتی کارروائی کے حصے کے طور پر عدالت نے کشیپ کو سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ قابلِ ضمانت وارنٹ کے تحت ملزم عدالت کی مقرر کردہ رقم یا مچلکے پر ضمانت حاصل کر کے رہائی پا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے کشیپ کے 16 اپریل 2025 کے اس تبصرے پر قانونی کارروائی کی مانگ کی تھی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک قابلِ اعتراض پیغام پوسٹ کیا تھا جس سے پوری برہمن برادری کی دل آزاری ہوئی تھی۔

Scroll to Top