بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد

بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد
—فائل فوٹو

بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی عملے کی 40 سے زائد سروس بُکس گزشتہ ہفتے چوری ہو گئی تھیں۔

اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے چوری شدہ سروس بُکس 2 ملازمین کے گھروں سے برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کو سروس بُکس کی چوری کے معاملے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیس میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Scroll to Top