بشریٰ انصاری نے ویڈیو ریکارڈ کرنا سیکھ لی

بشریٰ انصاری نے ویڈیو ریکارڈ کرنا سیکھ لی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا زندہ دل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے خود سے ہی ویڈیو ریکارڈ کرنا سیکھ لی تو بےساختہ کہہ اُٹھیں کہ ابھی بھی کچھ سیکھنے کی عمر آگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر زندہ دل اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کر بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ اداکارہ تصویر بنانا چاہ رہی تھیں اور ان سے غلطی سے ویڈیو ریکارڈ ہوگئی ہے اور غلطی غلطی میں انہوں نے ایک نئی چیز سیکھ لی۔

پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ہاں اس کی کوالٹی ٹھیک ہے، یہ تو ویڈیو بننے لگ گئی، یہ تو مجھے آ ہی نہیں رہی بنانا، یہ تو خودبخود چلنے لگ گئی اور مجھے تو پتا ہی نہیں کیا کرنا ہے‘۔

اتنے میں کوئی کیمرے کے پیچھے سے اداکارہ کے پاس مدد کے لیے آنے کی کوشش کرتا ہے تو اداکارہ اسے یہ کہتے ہوئے منع کر دیتی ہیں کہ ’ہٹو سائیڈ میں، لائٹ نہیں آرہی، اچھی تو آرہی ہے‘۔

مذکورہ دلچسپ ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی بھی کچھ سیکھنے کی عمر آہی گئی۔

Scroll to Top