برطانیہ میں ایشا کے بعد طوفان جوسلین آگیا، کئی علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ بارشیں شروع ہوگئیں۔
محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ جاری کی ہے۔
گذشتہ روز کے طوفان ایشا کے بعد لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، پروازیں منسوخ ہوئیں اور ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوا، جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔
طوفان جوسلین چار ماہ میں برطانیہ میں آنے والا دسواں طوفان ہے۔




