نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ کسی کو الزام دینا نہیں چاہتے مگر یہاں مقامی حکومتوں کی فکر ہی کس کو ہے؟ بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی مقامی حکومتوں کے نظام میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی ایک شرط پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ بھی تھا جس کی کوئی بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی مالیاتی کمیشن بھی بننا چاہیے جس کے تحت صوبے کے اضلاع کو ان کی پسماندگی، آبادی اور دیگر اعتبار سے ان کی ضرورت کے مطابق فنڈز ملنے چاہئیں۔
