پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کردیا۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کو کوئی اے سی فراہم نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے بانی کوئی ڈیل نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت پی ٹی آئی کے بانی کو گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیج نکالی جائے۔علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مقدمات کا فیصلہ نہ ہوا تو سوالات اٹھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو کوئی اے سی فراہم نہیں کیاگیا ، علیمہ خان

Related Posts

Pope shines as Eng wrap Ashes prep | The Express Tribune
November 15, 2025

اسلام آباد کچہری حملہ….بڑی پیشرفت…سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا سمیت
November 15, 2025