اسلام آباد:اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے، وزیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔