ایک عہد تمام!چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرہوگئے

ایک عہد تمام!چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرہوگئے

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری دن مقدمات کی سماعت نہیں کی بلکہ آج آخری دن چیمبر ورک کیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی کیا۔جسٹس فائز عیسی 26اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم بلوچستان میں ہی حاصل کی جبکہ کراچی گرائمر سکول سیاے اور او لیول کیا۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے بی اے آنرز ان لا کی ڈگری بھی حاصل کی، انہوں نے1985 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی،1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔فائز عیسیٰ نے 5 اگست 2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے جبکہ17 ستمبر 2023 کو 29 ویں بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا۔

Scroll to Top