بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد شاہ رخ خان کے لیے خصوصی پیغام دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2023ء میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ’ڈارلنگز‘ شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر پروڈیوس بھی کی ہے اور جب وہ اپنا ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئیں تو انہوں نے اس موقع پر شاہ رخ خان کا ذکر بھی کیا۔
عالیہ بھٹ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ میں سب سے پہلے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے مجھے فلم پروڈیوس کرنے کا پہلا موقع دیا۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ شاہ رخ نے مجھے کہا تھا کہ میں عام طور پر دوسروں کے ساتھ فلم پروڈیوس نہیں کرتا لیکن تمہارے ساتھ کروں گا کیونکہ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔