بالی ووڈ اسٹار سنی دیول اپنے چھوٹے بھائی بوبی دیول کی فلم اینیمل کے کلائمکس سین پر اپنی سیٹ سے کیوں اٹھ گئے تھے؟
حالیہ انٹرویو میں سنی دیول نے فلم اینیمل کی تعریف کی اور اس کے اختتام سے قبل سنیما ہال سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتادی۔
بوبی دیول کو رنبیر کپور کے مقابل فلم میں شاندار پرفارمنس پر ہر کوئی سراہ رہا ہے۔
اپنی فلم غدر 2 کی کامیابی سے بالی ووڈ میں کم بیک کرنے والے اداکار نے کہا کہ دراصل بوبی دیول نے اینیمل میں ابرار حقی کا کردار نبھایا ہے، جیسے ہی وہ مرا تو میں سنیما سے نکل آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فلم دیکھی، اینیمل ایک زبردست فلم ہے، لوگ اسے پسند کررہے ہیں، میری ہو یا کسی کی بھی فلم ہو میں تھوڑی ہی دیکھتا ہوں۔
سنی دیول نے یہ بھی کہا کہ میں ایسا ہی ہوں، یہ تبدیل نہیں ہوں گا، جب میں فلم کے آخری سین میں بوبی دیول کو مرے ہوئے دیکھا تو سنیما سے باہر نکل آیا۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی کی ویب سیریز آشرم پر کامیابی پر بھی خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ شو نہیں دیکھا ہے۔


1710175205-0/image-(9)1710175205-0-640x480.webp)


