پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں 185 رنز بنائے۔
صائم ایوب نے 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، محمد حارث 40 جبکہ کپتان بابر اعظم 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ علاوہ ازیں ٹام کوہلر کیڈرمور نے 18 اور عامر جمال نے 17 رنز کے ساتھ ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ کامیاب بولر رہے، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مک کوئے اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔
الیمنیٹر 2 کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کیں۔
حسیب اللّٰہ، پال والٹر اور سلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے جبکہ انکی جگہ حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے لیگز میچز میں ایک مرتبہ پشاور زلمی کامیاب رہی جبکہ ایک مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارا۔