ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ ، پاکستانی بولرز کا شاندار آغاز، 50 رنز سے قبل بنگلہ

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ ، پاکستانی بولرز کا شاندار آغاز، 50 رنز سے قبل بنگلہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 47 رنز پر ہی گرگئی ۔سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ آغاز سے ہی بنگلہ دیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا ۔میچ کے دوسرے اوور میں بنگلہ دیشی اوپنرز مہدی حسن میر از بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے ، بنگلہ دیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اُٹھانا پڑا جب بنگل دیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے ۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جارہاہے ۔

Scroll to Top