ایشیاء کپ ہاکی: عمان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایشیاء کپ ہاکی: عمان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
—فائل فوٹو

ایشیاء کپ ہاکی میں عمان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمان ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایشیاء کپ میں حصہ نہیں لے رہا۔

ذرائع کے مطابق عمان کی جگہ قازقستان کے ایشیاء کپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ہاکی ٹیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عدم شرکت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرنا ہے۔

Scroll to Top