جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے اسٹار دھنوش اور ان کی اہلیہ تامل فلموں کی ہدایتکارہ و گلوکارہ ایشوریا کے حوالے سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ دونوں اپنے تعلقات کو قائم رکھنے کی کوششوں کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں 41 سالہ ایشوریا کے والد اور تامل و ہندی سنیما کے سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی ناراض جوڑے کو یکجا رکھنے اور دونوں میں ثالثی کی کافی کوشش کی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
تاہم اب یہ اطلاعات ہیں کہ دونوں نے مناسب یہی سمجھا ہے کہ اپنے راستے جدا کرلیے جائیں کیونکہ آپس میں تعلقات کی بحالی کے کوئی امکانات نہیں ہیں، البتہ دونوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے دونوں بچوں کی مل جل کر پرورش کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس (2022) جنوری میں ایشوریا اور 40 سالہ دھنوش نے اپنے پرستاروں کو اس وقت مایوس کردیا تھا جب انہوں نے اپنی 18 برس کی ازدواجی رفاقت کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد سے یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ دونوں ابھی طلاق کے معاملے کو روک کر رکھیں گے۔
