ایران پر اسرائیلی حملہ کی دستاویزات لیک ہونے کا معاملہ، امریکا میں تحقیقات کا آغاز

ایران پر اسرائیلی حملہ کی دستاویزات لیک ہونے کا معاملہ، امریکا میں تحقیقات کا آغاز
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون)۔

ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملہ کی خفیہ دستاویزات لیک ہونے کے معاملہ پر خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دستاویز کے مطابق اسرائیل، ایران پر حملے کے لیے فوجی اثاثوں کی منتقلی کر رہا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چاروں امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تفصیلات بتائیں۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے دستاویز لیک ہونے کی تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2 انتہائی خفیہ و حساس امریکی انٹیلی جنس دستاویزات لیک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی (این جی اے) سے شروع ہونے والی دستاویزات اسرائیلی فوجی مشقوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتی ہیں۔

ان دستاویزات میں امریکی جاسوس سیٹلائٹس کے ذریعے جمع کی گئی تصاویر اور معلومات کا تجزیہ موجود ہے۔

Scroll to Top