اہلیہ کیخلاف انکوائری، برطانوی وزیراعظم مستقبل میں ملبوسات کیلئے عطیات قبول نہیں کریں گے

اہلیہ کیخلاف انکوائری، برطانوی وزیراعظم مستقبل میں ملبوسات کیلئے عطیات قبول نہیں کریں گے
  

تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر مستقبل میں ملبوسات کی ادائیگی کیلئے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم انجیلا رینر اور چانسلر ریچل ریوز بھی ملبوسات کیلئے عطیات نہیں لیں گی۔ حکومت کی تینوں سرفہرست شخصیات نے یہ فیصلہ سر کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کی جانب سے عطیات وصولی پر انکوائری کے بعد کیا۔

وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے ملبوسات کیلئے 16,200 پاؤنڈ اور چشموں کیلئے 2,230 پاؤنڈ کے عطیات قبول کیے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق انجیلا رینر نے بھی ملبوسات کیلئے 2,230 پاؤنڈ کے عطیات وصول کیے تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے رجسٹر آف انٹرسٹ کے مطابق چانسلر ریچل ریوز نے کوئی عطیہ قبول نہیں کیا۔

Scroll to Top