بھارت میں ہندو انتہاپسند جانوروں کے معاملے میں بھی انتہاپسندی کا مظاہرہ کرنے لگے۔ انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مغربی بنگال میں اکبر اور سیتا نام کے شیروں کو ایک ہی پنجرے میں رکھنے کے خلاف مقدمہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے سفاری پارک میں لائے گئے شیروں کا نام انتظامیہ نے اکبر اور سیتا رکھا تھا اور انہیں ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا۔
ہندو تنظیم کا کہنا ہے کہ حکام نے ایسا کر کے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
وشوا ہندو پریشد نے محکمہ جنگلات کے خلاف کولکتا ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر 20 فروری کو سماعت ہوگی۔
