نامور بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اسٹار اداکار گووندا کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلموں نے کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیں۔
دنیا بھر میں اپنی بہترین گلوکاری اور اداکاری کے لیے پہچان رکھنے والے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ کے ’کامیڈی کنگ‘ گووندا کی زبردست الفاظ میں تعریف کی ہے۔
دلجیت نے گووندا کو بالی ووڈ کی تاریخ کا ایک عظیم اور انوکھا فنکار قرار دیا اور کہا کہ 90ء کی دہائی میں ان کی ڈانس اور کامیڈی کی صلاحیتوں نے ہر طبقے کے لوگوں کو محظوظ کیا۔
انہوں نے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اور گووندا کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی نے ایسی تفریحی فلمیں بنائیں جنہوں نے بھارتی سنیما کا رُخ موڑ دیا۔
دلجیت نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی گووندا کی فلموں اور ان کی انرجی سے بےحد متاثر رہے ہیں اور ان کی تحریریں اور انداز فنکاروں کی نئی نسل کے لیے ایک درسگاہ کی مانند ہیں۔





