بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی ساس نے کہا کہ انکیتا ہمدردی حاصل کرنے کے لیے سشانت کا نام استعمال کرتی ہے۔
39 سالہ انکیتا لوکھنڈے اکثر اپنے سابق بوائے فرینڈ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بگ باس 17 ہاؤس کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں۔ تاہم کافی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ایسا اس لیے کرتی ہیں تاکہ سشانت سنگھ کا نام استعمال کرکے ہمدردیاں حاصل کریں۔
حال ہی میں وکی جین کی والدہ رنجانا جین نے ساس بہو اور سازش میں گفتگو کے دوران کہا کہ سشانت تو چلا گیا لیکن انکیتا ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اس کا کا نام استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا گو کہ انکیتا ایک اچھی بہو ہے لیکن اس کی وکی جین کے ساتھ بار بار لڑائی اور جھگڑوں سے میں پریشان ہوں اور مجھے اس حوالے سے بہتری نظر نہیں آتی، میں نے ان دونوں کو کافی سمجھایا ہے۔
رنجانا جین نے کہا کہ انکیتا میرے بیٹے سے کہتی ہے کہ اسے وقت دو لیکن وہ سب کو وقت دیتا ہے، اس کو نہیں دیتا، میں نے بیٹے (وکی جین) سے کہا کہ وہ اسے زیادہ وقت دے۔


