بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے سیزن 17 کی ایک قسط کے دوران اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اپنے شوہر وکی جین کے روبرو کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس کی قسط ویک اینڈ کا وار میں انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کے درمیان ڈرامائی انداز میں گفتگو آگے بڑھی۔
گزشتہ ہفتے بگ باس میں انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کی مائیں مہمان کے طور پر شو کا حصہ بنیں جبکہ ایک قسط میں اداکارہ نے شوہر کی جانب چپل پھینکی تھی۔
گفتگو کے دوران انکیتا لوکھنڈے نے اپنی ساس رنجنا جین اور اپنی والدہ سے متعلق وکی جین کے والد کے ریمارکس شیئر کیے۔
اداکارہ نے شوہر کے روبرو تفصیلی گفتگو کے آغاز میں کہا کہ اس سے پہلے ہم بات چیت میں بہت آگے نکل جائیں، صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ’کیا تمہیں مجھ پر اعتبار ہے؟‘
انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ آپ کے والد نے میری والدہ وندنا لوکھنڈے کو فون کیا اور چپل پھینکنے کے واقعے پر بات کی اور پوچھا کہ کیا آپ بھی اپنی شوہر پر چپل پھینکتی تھیں؟
آپ کے والد نے میری ماں سے مزید کہا کہ کیا آپ بھی اپنے شوہر کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی تھیں؟ آپ کی اوقات ہی کیا ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ میرے والدکا حال میں انتقال ہوا ہے، آپ کے والد کی گفتگو سے میری والدہ جو بالکل اکیلی ہیں، انہیں بہت تکلیف پہنچی، جسے میں نے محسوس کیا اور اُن سے معافی مانگی۔
انکیتا لوکھنڈے نے مزید کہا کہ آپ کے والد نے میری ماں سے اور بھی بہت کچھ کہا، جو وہ بتانا چاہتی تھیں لیکن میں نے انہیں مزید کہنے سے روک دیا۔
اس پر وکی جین نے کہا کہ تم ایسے پیش کررہی ہوں کہ میرا خاندا ن جیسے امیر اور انا پرست ہے، ساری تکلیف تمہارا خاندان اور تم اٹھا رہی ہو اور رشتے کو بچانے کےلیے معاملات بیلنس بھی کررہی ہوں۔
اس پر انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے، ایک موقع پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وکی ایک مثالی شوہر ہے، جس نے زندگی کی اونچ نیچ میں اُس کا ساتھ دیا۔
اس پر وکی نے پوچھا کیا میری فیملی نے آپ کے کیریئر میں، زندگی میں یا اوڑھنے اور پہننے پر کبھی کوئی اعتراض کیا؟ اس پر انکیتا نے انکار میں جواب دیا۔
اداکار نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہماری مائیں، یہ شو دیکھ رہی ہیں، انہیں تکلیف ہوتی ہے، میں نے اس گھر میں بہت عزت اور محبت کمائی ہے، اسے لڑائیوں میں کھونا نہیں چاہتی، اس لیے میں سو بار معافی مانگتی ہوں۔




