انکشاف

انکشاف

اسلام آ باد: چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق حکومت ہمیں شہریوں کو پیسے واپس کرنے کا کہتی ہے، اگر شہری نے پیکج کروایا اور سروسز بند ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں ہوا تو ہمیں پیسے واپس کرنے کا کہا جاتا ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے پر پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیاپی ٹی اے چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہماری 9 ہزار سائٹس پر چوری کی وارداتیں ہوئی ہیں، سروس کی خراب کوالٹی پر پی ٹی اے نے 4 ارب کے جرمانے کیےتاہم موبائل پر ٹیکس عائد کرنے میں پی ٹی اے کا کوئی کردار نہیں، موبائل پر ٹیکس عائد کرنا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔

 

Scroll to Top