ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں، وہ جنگی حالات کے باعث عوام میں نہیں آرہے۔
مصری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے غلط اندازوں اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے جنگ میں شامل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اب امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کرے گا، امریکا مطالبات تھوپنے اور طاقت کا استعمال کرنے کے لیے بات چیت کا دکھاوا کرتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں، وہ جنگی حالات کے باعث عوام میں نہیں آرہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام بھی پہلے تجربے کے بعد اب امریکا سے بات چیت پر تیار نہیں، ایران کے میناب اسکول پر حملہ سفاکانہ امریکی حملوں کی صرف ایک مثال ہے، جس میں 170 طالبات اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔




