امریکا نے 4 حوثی رہنماؤں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے حوثی رہنماؤں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردیے گئے۔
ادھر لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے بھی 4 حوثی ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔
برطانوی حکومت نے جن حوثی رہنماؤں پر پابندی لگائی ہے ان میں حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈر محمد فادل اور حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری شامل ہیں۔



