امریکا، کینساس سٹی میں ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک

امریکا، کینساس سٹی میں ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک


امریکی ریاست میزوری کے شہر کینساس سٹی میں ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سپرباول کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونین اسٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Scroll to Top