اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد خان یونس کے ال امل اسپتال کا بھی محاصرہ کر لیا۔
جنگی جرائم کی مرتکب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے ال امل اسپتال کے اطراف 40 اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ ال امل اسپتال کمپلیکس اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے سے فلسطینی ہلال احمر کا رکن شہید ہوگیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق خون آشام اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال سے زخمیوں اور عملے کو بےدخل کرنے کےلیے اسموگ بموں سے حملے کیے۔
فلسطینی ہلال احمر نے مزید کہا کہ اسپتال میں سیکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔




