الیکشن کمیشن ،انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلئے ہدایات جاری

الیکشن کمیشن ،انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلئے ہدایات جاری کردیں۔آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے حوالے سے ہدایات جاری الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز 18انچ لمبائی23 انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو ہینڈ پفلٹ، کتابچے 9انچ لمبا اور 6انچ چوڑائی کا ہو بینرز 3فٹ لمبا اور 9انچ سے زیادہ بڑا نہ ہو پورٹریٹ 2فٹ لمبی اور 3فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔پبلشر کا نام اور پتہ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر لکھنا لازم قرار، قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی قرار دیا گیا۔

Scroll to Top