الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی ، سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے ، عطا تارڑ

الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی ، سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے ، عطا تارڑ

تارڑ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات آٹھ فروری 2024 ءکو ہونگے ،الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ ہے ۔الیکشن کیلئے ہم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ن لیگ کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں مشکل نہیں آئیگی ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیاہے ۔بلاول بھٹو قابل احترام ہیں خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ، پی پی کے پاس پنجاب میں ہر حلقے میں امید وار نہیں ہے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے پر ڈاکہ مارا، القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکا ہے اور اس کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو سزا سے بچانا مشکل ہے ۔

Scroll to Top