البانیہ کے شاہی جوڑے نے 8 سال بعد طلاق کا اعلان کردیا

البانیہ کے شاہی جوڑے نے 8 سال بعد طلاق کا اعلان کردیا
فائل فوٹو

البانیہ کے شاہی جوڑے نے شادی کے 8 سال بعد طلاق کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کے ولی عہد شہزادہ لیکا اور شہزادی ایلیا کی 2016ء میں شادی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان شخصیات کی ملاقات 2008ء میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2010ء میں پیرس میں منگنی کی تھی۔

اس حوالے سے شہزادہ لیکا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پرنس لیکا اور ایلیا اپنی شادی ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس کے لیے قانونی طریقۂ کار شروع کردیے گئے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جوڑے  کی 3 سالہ بیٹی کی دیکھ بھال پر خاص توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

Scroll to Top