افغانستان: روسی چارٹر طیارے کے حادثے میں 4 مسافر بچ گئے

افغانستان: روسی چارٹر طیارے کے حادثے میں 4 مسافر بچ گئے


افغانستان کے صوبے بدخشاں میں روسی چارٹر طیارے کے حادثے میں 4 مسافر بچ گئے۔

افغان وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار بننے والے روسی طیارے میں 6 مسافر سوار تھے، جن میں سے 2 لاپتہ ہیں۔

افغان حکام کے مطابق طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز گرا تھا۔

روسی ایوی ایشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ چارٹر طیارے میں مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ براستہ بھارت، ازبکستان اور تھائی لینڈ سے روس جارہا تھا۔

Scroll to Top